گوہر اعجاز سے چین کے اقتصادی قونصلر کی ملاقات، دو طرفہ تجارتی تعلقات پر تبادلہ خیال

20 Dec, 2023 | 06:41 PM

وقاص عظیم : وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز چین کے اقتصادی قونصلر کی ملاقات ہوئی۔ 

وزارت تجارت کے مطابق چین کے اقتصادی قونصلر یانگ گانگ یوآن سے دو طرفہ تجارتی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چین کے اقتصادی قونصلر نے گوہر اعجاز کو کامیاب دورہ چین پر مبارکباد پیش کی۔ 

گوہر اعجاز نے کہا کہ دورہ چین کا مقصد پاکستانی ایکسپورٹرز کے لیے نئی مارکیٹ تلاش کرنا تھا۔ چین کے ساتھ برآمدات کو آئندہ پانچ سال میں 25 ارب ڈالرز کیا جائے گا۔ ہمارا وژن امداد نہیں تجارت کے ذریعے معاشی ترقی کرنا ہے۔  ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ چین کی صنعتوں کی پاکستان منتقلی پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔ چین پاکستان کے ذریعے وسطی ایشیائی ممالک تک برآمدات بڑھا سکتا ہے۔ 

 وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ چین کے اقتصادی قونصلر نے وزیر تجارت کو گانگ زو اور شینڈونگ صوبے کے دورے کی دعوت دیا۔ 

مزیدخبریں