اویس کیانی: سابق ڈپٹی میئر اسلام آباد سید ذیشان علی نقوی نے این اے 46 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔
تفصیلات کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد سید ذیشان نقوی نے میڈیا سے بات چیت کی جہاں ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے ورکز اور اسلام آباد کے مقامی شہری کے طور پر کاغزات نامزدگی جمع کروائے ہیں،حقیقت میں معمار پاکستان اور امید پاکستان میاں محمد نواز شریف ہیں،انشاء اللہ سیٹ جیت کر میاں نواز شریف کو تحفہ دیں گے، اسلام آباد میں یوتھ کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اقدامات کریں گے۔
، ذیشان نقوی کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمانی بوڈ نے ہی حتمی فیصلہ کرنا ہے کہ ٹکٹ کسے ملے گا، ابھی تک کسی امیدوار کا نام فائنل نہیں ہوا، پارٹی میں نوجوان چہروں کی ضرورت ہے، اپنی ماضی کی کارکردگی کی بنیاد پر پر امید ہوں کہ ٹکٹ ملے گا۔
انھوں نے مزید بات کرتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد کا سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے ،پھر اسکولز کا مسئلہ ہے،سی ڈی اے کے مسائل ہیں دیہی اور علاقے کے مسائل حل کرنے ہیں.