ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف آئی اے اینٹی کرپشن کی کارروائی، جعلی ڈگری بنانے میں ملوث بڑا ملزم گرفتار

 ایف آئی اے اینٹی کرپشن کی کارروائی، جعلی ڈگری بنانے میں ملوث بڑا ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طیب سیف : ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی ڈگری بنانے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ 

ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد افضل خان نیازی کی ہدایت پر کارروائی کی گئی، جس کے دوران جعلی ڈگری بنانے میں ملوث ملزم خرم شہزاد کو گرفتار کرلیا، ملزم خرم شہزاد نے جعلی ڈگری بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم خرم شہزاد کیانی نے خود کو جعلی اوپن انٹرنیشنل یونیورسٹی سری لنکا کا وائس چانسلر ظاہر کیا تھا، ملزم کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا، ملزم کے قبضے سے مذکورہ یونیورسٹی کی جعلی مہریں برآمد کر لی گئی۔

 ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کو پہلے سے گرفتار سابق سی ای او ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا، پہلے سے گرفتار ملزم شیخ اختر حسین نے جعلی ڈگری کی بنیاد پر ڈریپ میں بطور سی ای او کی تعیناتی حاصل کی تھی۔ 

 ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، دوران تفتیش مزید انکشافات متوقع ہیں۔