بجلی مزید مہنگی، نیپرا نے منظوری دیدی

20 Dec, 2023 | 06:01 PM

اویس کیانی : نیپرا نےبجلی ایک روپے 15 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی منظوری دیدی۔ 

تفصیلات کے مطابق نیپرا نےاضافے کی منظوری رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی۔ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ نوٹفیکیشن کیلئے وفاقی حکومت کو بھجوادیا۔ 

نیپرا کے فیصلہ کے مطابق اضافی وصولیاں جنوری تا مارچ 2024کےدوران کی جائیں۔ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔ 

واضح رہے کہ قیمت میں اضافے سے بجلی صارفین پر22 ارب30کروڑ روپےکا اضافی بوجھ پڑے گا۔ 

مزیدخبریں