ایف سی انڈرپاس؛موٹرسائیکل سوار تعمیراتی کام میں مصروف مزدوروں سے ٹکرا کر جاں بحق ،3 زخمی

20 Dec, 2023 | 04:37 PM

عابد چوہدری : لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا،ایف سی انڈرپاس میں موٹرسائیکل سوار مزدوروں سے ٹکرا گیا،حادثے میں موٹرسائیکل سوار جاں بحق،لڑکی سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار نوجوان مزدوروں سے ٹکرا کر پلر سے ٹکراگیا،حادثے میں نوجوان اظہر موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ لڑکی سمیت تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔حادثے کے بعد ریسکیو نے زخمیوں افراد کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ جاں بحق نوجوان کی لاش پولیس کے حوالے کر دی گئی ۔

دوسری جانب پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر کارروائی شروع کر دی،پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق نوجوان کی شناخت اظہر کے نام سے ہوئی جوکہ انڈرپاس میں تعمیراتی کاموں میں مصروف مزدوروں سے ٹکرایا تھا۔

مزیدخبریں