(اشرف خان )گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری،پاکستان میں بننے والی پہلی ہائیبرڈ الیکٹرک وہیکل کا آج افتتاح کر دیا گیا ۔
سی او انڈس موٹرز اصغر جمالی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے آٹو سیکٹر کیلئے خوشی کی بات ہے کہ ہائیبرڈ گاڑی کے استعمال سے 50 فیصد کے قریب فیول کا استعمال کم ہوجائے گا ،پاکستان میں بننے والی یہ پہلی 1800 سی سی ہائیبرڈ گاڑی ہے ،نئی ہائیبرڈ گاڑی یکم جنوری سے دستیاب ہوگی ،پلانٹ کی کیپسیٹی 76 ہزار سے زائد گاڑیاں بنانے کی ہے ۔