سٹی42: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سٹار آل راؤنڈر شاداب خان پنجاب پولیس کا حصہ بن گئے، پنجاب پولیس نےشاداب خان کو اپنا برینڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر شاداب خان کی سنٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات ہوئی جہاں پر پنجاب پولیس نے شاداب خان کو اپنا برینڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کرکٹر شاداب خان نے پنجاب پولیس کا یونیفارم زیب تن کیا، آئی جی ڈاکٹر عثمان انور، ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری نے اعزازی ڈی ایس پی کے رینک لگائے، شاداب خان نے اعزازی ڈی ایس پی مقرر کرنے پر آئی جی پنجاب کو سلیوٹ کیا۔
دوسری جانب شاداب خان نے پنجاب پولیس کی نمائندگی دینے پر شکریہ ادا کیا اور ان کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب کی طرف سے برینڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا جانا میرے لئے باعث اعزاز ہے۔
سلطان احمد چوہدری کی جانب سے کرکٹر شاداب خان کو سنٹرل پولیس آفس کے مختلف حصوں کا دورہ کرایا اور ساتھ ہی پنجاب پولیس کی ورکنگ اور مختلف شعبوں بارے آگاہی دی گئی۔
شاداب خان پنجاب پولیس کے برینڈ ایمبیسیڈر مقرر
20 Dec, 2023 | 04:04 PM