سٹی42: پہلی دفعہ صوبہ بھر کے تھانوں میں 1 ملین سے زائد مقدمات درج کیے جس میں سے لاہور ریجن میں سب سے زیادہ 3لاکھ46ہزار677مقدمات درج ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق رواں سال شہریوں کی درخواستوں پر10لاکھ65ہزار720مقدمات درج کیے گئے ہیں جس میں سے لاہور ریجن میں سب سے زیادہ مقدمات درج ہوئے جن کی تعداد 3لاکھ46ہزار677 ہے، شیخوپورہ ریجن 84471،گوجرانوالہ ریجن میں86623مقدمات درج ہوئے، راولپنڈی ریجن میں 69822مقدمات درج ہوئے،سرگودھا 48300،فیصل آباد میں105605 مقدمات درج کیے گئے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق ملتان میں 108491مقدمات رجسٹرڈ ہوئے، ڈی جی خان 56714،بہاولپورمیں58808مقدمات درج ہوئے،گجرات میں 38078مقدمات کا اندراج کیا گیا۔
دوسری جانب پولیس ریکارڈ کے حساب سے گزشتہ سال صوبہ بھر میں 7لاکھ 63ہزار مقدمات درج ہوئےجبکہ مقدمات میں گزشتہ سال کی نسبت 33فیصد اضافہ ہوا ہے۔