پی ٹی آئی کےدو اہم رہنماوٰں نے پارٹی سے راہیں جدا کر لیں

20 Dec, 2023 | 12:54 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک : پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم این اے سید فیض الحسن شاہ اور ایم پی اے چودھری ارشد نے پارٹی سے راہیں جدا کر لیں۔

  سید فیض الحسن شاہ این اے 70 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے جبکہ چودھری ارشد پی پی 34 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ کر کامیاب قرار پائے تھے۔

  این اے 70 میں پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ اور ن لیگ کے جعفر اقبال کو شکست دینے والے سید فیض الحسن شاہ نے پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، ذمہ داران کو سزا ملنی چاہیے جبکہ  چودھری ارشد نے  تحریک انصاف کو خیرباد کہتے ہوئے کہا کہ سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتا ہوں، آئندہ کسی الیکشن میں حصہ نہیں لوں گا۔


 

مزیدخبریں