والڈ سٹی اتھارٹی نے شاہی قلعہ کی بحالی کیلئے مزید 78 کروڑ روپے مانگ لیے

20 Dec, 2023 | 12:45 PM

قیصر کھوکھر: والڈ سٹی اتھارٹی نے شاہی قلعہ کی بحالی کیلئے مزید 78 کروڑ روپے مانگ لیے۔
تفصیلات کے مطابق والڈ سٹی اتھارٹی اس گرانٹ سے اکبر گیٹ کے باہر رم مارکیٹ کو ہٹائے گی ،اس گرانٹ سے رم مارکیٹ کے دکاندار وں کو معاوضہ دیا جائے گا۔رم مارکیٹ کی تاریخی حیثیت کو بھی بحال کیا جائے گا ،والڈ سٹی اتھارٹی نے یہ گرانٹ مانگنے کی سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی ہے۔ محکمہ خزانہ نے اس سمری پر ورکنگ شروع کر دی ہے۔منظوری کے بعد والڈ سٹی اتھارٹی کو گرانٹ جاری کر دی جائے گی۔

مزیدخبریں