پاکستانی نوجوان فاسٹ باؤلر  خرم شہزاد انجری کا شکار ہوگئے  

20 Dec, 2023 | 12:24 PM

Imran Fayyaz

(احمد رضا)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کو ایک اوربڑا جھٹکا، نوجوان فاسٹ باؤلر خرم شہزاد انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے مطابق فاسٹ بولر خرم شہزاد اپنے ڈیبیو میچ میں ہی انجری کا شکار ہوگئے، خرم شہزاد نے آسٹریلیا کے خلاف پہلےڈیبیو ٹیسٹ کے دوران  پٹھوں میں کھچاؤ محسوس کرنے کی شکایت کی تھی،پٹھوں میں کھچاو کے باوجود بولنگ کی وجہ سے خرم شہزاد کو انجری ہوئی۔

 پی سی بی کے مطابق خرم شہزاد کا ایم آر آئی کرایا گیا ہے، جس کی رپورٹ آنے پر میڈیکل پینل انجری کی نوعیت کا تعین کرے گا۔

 پاکستان اور اسٹریلیا کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ ملبرن میں 26 دسمبر سے شروع ہوگا۔

 یاد رہے کہ خرم شہزاد نے ڈیبیو میچ میں مجموعی طور پر 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

مزیدخبریں