(ویب ڈیسک)امریکی ریاست کولوراڈو کی سپریم کورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی الیکشن کی پرائمری کے لیے نااہل قرار دیدیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی عدالت نے صدارتی امیدوار کو 1868 کی شق کے تحت نااہل قرار دیا ہے۔
امریکی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کیپیٹل ہل پر حملے میں ملوث ہونے کی وجہ سے انتخابات لڑنے کے اہل نہیں, ٹرمپ "بغاوت یا بغاوت" میں ملوث اہلکاروں کےعہدہ سنبھالنے سے روکنے کی شق کے تحت نااہل قرار دیئے گئے۔
صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم نے عدالتی فیصلے کو غلط اور غیر جمہوری قرار دیا ہے,عدالتی فیصلے کا اطلاق صرف کولوراڈو پر ہوگا,جبکہ کولوراڈو میں ریاستی پرائمری پانچ مارچ کو ہوناہے۔
ٹرمپ ترجمان نے فیصلے کو غیر جمہوری قرار دیتے ہوئے امریکی سپریم کورٹ میں اپیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ 4 جنوری تک کولوراڈو عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل کا حق رکھتے ہیں۔