ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فضائی آلودگی  کے اعتبار سے دنیابھرمیں لاہورساتویں نمبر پر آگیا

فضائی آلودگی  کے اعتبار سے دنیابھرمیں لاہورساتویں نمبر پر آگیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (کومل اسلم) فضائی آلودگی کی شرح میں کمی آنے سےلاہور آلودگی کے اعتبار سے دنیا بھر میں ساتویں نمبرپرآگیا۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح187ریکارڈ کی گئی،  جبکہ شہرکاموجودہ درجہ حرارت 11ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، شہر میں صبح  سویرے ہواؤں کا سلسلہ 2 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے لگا۔

 ائیر کولیٹی انڈکس کے مطابق  فیز 8 ڈی ایچ اے میں آلودگی کی شرح286،یو ایس قونصلیٹ میں آلودگی کی شرح253،رائیونڈ روڈ کےاطراف آلودگی کی شرح196ریکارڈ کیا گیا۔
 دوسری جانب محکمہ موسمیات نے جمعہ اور ہفتے کے روز ملک کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کردی۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، مغربی ہواؤں کا سلسلہ جمعہ کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گا، بالائی اور جنوبی علاقوں میں مطلع ابر آلود اور ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

 محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ خاطر خواہ بارش نہ ہونے سے سموگ کا زور نہیں ٹوٹے گا، آنے والے دنوں میں درجہ حرارت میں مزید کمی متوقع ہے، درجہ حرات میں کمی سے سموگ پارٹیکلز کم ہو سکتے ہیں۔

 بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک /شمالی اضلاع میں شدید سردجبکہ شمالی اورمغربی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔