قومی اسمبلی کی سابق سپیکر اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئیں۔
ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اپنے بیٹے کے ساتھ کراچی میں خیابانِ شمشیر پر جا رہی تھیں۔ سڑک پر پیچھے سے آنے والی تیز رفتار گاڑی کی ٹکر لگنے سے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا زخمی ہو گئیں۔ انہیں فوراً ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کے زخموں کی ڈریسنگ کی، ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ انہیں دوسری گاڑی کی ٹکر سے گاڑی کے ٹوٹنے والے شیشوں کے ٹکٹے لگنے سے زخم آئے ہیں۔ گاڑی میں ان کے ساتھ سفر کرنے والا ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا بیٹا اس حادثہ میں بالکل محفوظ رہا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو چوٹ آئی ہے انہیں اسپتال روانہ کردیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی گاڑی کو حادثہ ڈی ایچ اے میں درخشان تھانے کی حدود میں خیابان شمشیر پر پیش آیا۔