سٹی ٹریفک پولیس کی لائسنسنگ برانچ میں کرپشن کا بازار گرم

20 Dec, 2022 | 09:58 PM

Imran Fayyaz

(عابد چوہدری)سٹی ٹریفک پولیس کی لائسنسنگ برانچ میں کرپشن کا بازار گرم،دس ہزار کا لائسنس بنانے پر ٹاؤٹ مافیا اور ٹریفک اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
سٹی ٹریفک پولیس کی لائسنسنگ برانچ میں کرپشن کا بازار گرم ہے،ٹریفک اہلکار احمد ٹاؤٹ مافیا کے ساتھ ملی بھگت کرکے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے لگاہے۔ٹاؤٹ مافیا اور ٹریفک اہلکار کے خلاف مناواں میں مقدمہ درج کیا گیا۔

انکوائری میں مجرم ثابت ہونے پر ٹریفک اسسٹنٹ احمد کے خلاف تھانہ مناواں میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔مقدمہ سنیئر ٹریفک وارڈن کامل حسین کی مدعیت میں درج کیا گیا،ٹریفک اسسٹنٹ کا موبائل قبضہ میں لینے پر اہلکار فرار ہو گیا۔

مزیدخبریں