وقاص احمد :لندن میں مہنگی گھڑیاں پہن کر گھومنے والوں کیلئے وارننگ.
، پولیس کے بعد لگژری ائٹم کے معروف سٹور ہیرڈز نے بھی قیمتی گھڑی پہن کر پبلک مقامات پر نا جانے کا مشورہ دے دیا، ہیرڈز نے ڈیجیٹل بل بورڈ سٹور کے باہر آویزاں کرکے شہریوں کو متنبہ کیا.رواں برس لاکھوں مالیت کی 621 گھڑیاں چھینی جا چکی ہیں۔
پولیس نے چند ہفتے قبل اگاہی مہم میں شہریوں کو لگژری گھڑیاں پہن کر باہر نہ آے کی ہدایت کی تھی کیونکہ سینٹرل لندن کے مختلف علاقوں میں متحرک گروہ قیمتی گھڑیاں چھیننے کی متعدد وارداتیں کر چکے ہیں۔