کوٹ لکھپت، ماموں نے بھانجی کو قتل کر دیا

20 Dec, 2022 | 07:42 PM

Imran Fayyaz

(عابد چوہدری)کوٹ لکھپت میں تلخ کلامی پر ماموں نے بھانجی کو قتل کر دیا،پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔
پولیس کے مطابق کوٹ لکھپت میں ماموں نے بھانجی قتل کردی ۔ملزم اکمل قادری نے بھانجی زینت کو فائرنگ کرکے قتل کیا،پولیس کے مطابق ماموں بھانجی میں چند روز قبل تلخ کلامی ہوئی تھی جبکہ مقتولہ طلاق یافتہ اور میکے میں رہائش پذیر تھی۔پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزیدخبریں