(شاہد ندیم سپرا)حکومت نے کرسمس تقریبات کے دوران شہر بھر میں بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا، لیسکو نے ہفتہ اور اتوار کو تعمیراتی کاموں کے شٹ ڈاؤن منسوخ کر دیئے۔
ذرائع نے بتایا کہ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے کرسمس ڈے پر بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کے لئے سٹاف کی اضافی ڈیوٹیاں لگا دی ہیں جبکہ سب ڈویژنز میں اضافی ٹرالی ٹرانسفارمرز رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ فنی خرابی کی صورت میں ٹرانسفارمر کو فوری تبدیل کر کے بجلی بحال کی جا سکے۔
لیسکو نے گرجا گھروں میں بجلی کی سپلائی کو بہتر بنانے کے لئے چوبیس گھنٹے ٹیموں کو فرائض انجام دینے کی ہدایت کی ہے، ذرائع نے بتایا کہ اس وقت لیسکو کی سسٹم پر بجلی کی ڈیمانڈ انتہائی کم ہو چکی ہے تاہم تعمیراتی کاموں کی وجہ سے گرڈ سٹیشنز کو بند کیا جاتا ہے لیکن کرسمس کے دوران 48 گھنٹے شت ڈاؤن منسوخ کئے گئے ہیں۔