پی ٹی آئی کا اسمبلیا ں توڑنے کا فیصلہ

20 Dec, 2022 | 02:58 PM

(ساجد بلوچ )پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پہ آزاد کشمیر اور گلگت بلستستان  کی اسمبلیاں بھی توڑ دی جائیں گی۔

 ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران کی ہدایت وزیراعظم کشمیر راجہ تنویر الیاس اور وزیراعلٰی گلگت بلستان نے جمعہ  کے دن اسمبلی توڑنے کا تہیہ کر لیا ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر کی صدر عارف علوی سے ملاقات ہوئی ہے،  موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اسی طرح خیبر پختون خوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی بھی جمعہ کو  23 دسمبر کو صوبائی اسمبلی توڑ دیں گے۔

 مزید پڑھیں :کیا پرویز الٰہی اسمبلی توڑ دیں گے؟پی ٹی آئی کی حکمت عملی کیا ہوگی؟

 دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ اگر پرویز الہٰی نے بدھ تک پنجاب اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو وزیراعلیٰ ہاؤس کو سیل کردیا جائے گالاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ تمام اتحادی آپس میں رابطے میں ہیں۔ پاگل آدمی کو روکا جائے ورنہ یہ ملک کو حادثے سے دوچار کرے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ لینا چاہیے، کل وزیراعلیٰ پنجاب نے اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو وزیراعلیٰ ہاؤس کو سیل کردیا جائے گا۔

مزیدخبریں