بی جے پی نے بلاول بھٹو کے سر کی قیمت 2 کروڑ لگا دی

20 Dec, 2022 | 02:17 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بین الاقوامی فورمز پر بے نقاب کرنے پر بی جے پی بوکھلا اٹھی،  بلاول بھٹو زرداری کے سر کی 2 کروڑ قیمت لگادی۔

ہندوستان کی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنما نے بلاول بھٹو کے سر کی بولی دوکروڑ روپے لگادی۔ہندو انتہاپسند منوپل بنسل کا اعلان کیا کہ جو شخص بلاول بھٹو کا سر تن سے جدا کرے گا، اسے دوکروڑ روپے انعام ملے گا۔بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کی جانب سے پورے ہندوستان میں بلاول بھٹو کے خلاف مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے بلوم برگ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ نریندر مودی کو گجرات کا قصائی میں نے نہیں کہا بلکہ یہ وہ الفاظ ہیں جو 2002 میں گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام کے بعد مودی کے لئے استعمال کئے گئے، نریندر مودی اس وقت گجرات کے وزیراعلی تھے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میں نے صرف تاریخی حقائق دہرائے جس کو ذاتی توہین سمجھا گیا، پورے بھارت میں میرے خلاف مظاہرے کئے گئے، پڑوسی ملک کے وزیرخارجہ کے سر کی قیمت لگانے کا مطلب حد سے تجاوز ہونا ہے۔

 

مزیدخبریں