فلم جوائے لینڈکی نمائش پر پابندی کیس, لاہور ہائیکورٹ نے بڑا حکم دیدیا

20 Dec, 2022 | 01:04 PM

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نےپنجاب میں فلم جوائے لینڈ کی سنیما گھروں میں نمائش پر پابندی کیخلاف درخواست نمٹاتے ہوئے صوبائی سیکرٹری اطلاعات اور کلچر کو زیر التواء درخواست پر پندرہ روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس مزمل اختر شبیر نے فلم پروڈیوسر ثناء جعفری اور قاسم عباس کی درخواست پر سماعت کی، درخواستگزاروں کی جانب سے اسامہ خاور گھمن ایڈووکیٹ اور وفاقی حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل ہارون میر پیش ہوئے۔

درخواست میں وفاقی حکومت، پیمرا، سنٹرل فلم سنسر بورڈ، سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اسلام آباد میں اعلی سطح کی کمیٹی نے فلم کو ریلیز کرنے کی منظوری دی، پنجاب میں پہلے اجازت دی گئی بعد میں واپس لے لی گئی، پنجاب کے سیکرٹری انفارمیشن اور کلچر کو نمائش کا نوٹیفکیشن واپس لینے کی درخواست دی۔

درخواست دینے کے باوجود تاحال شنوائی نہیں ہوئی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت فلم کی پنجاب میں نمائش پر پابندی عائد کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے۔ مزید استدعا کی گئی کہ عدالت سیکرٹری اطلاعات اور کلچر کو زیرالتواء درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دے۔

 

مزیدخبریں