پی ٹی آئی کے 123ارکان کا سپیکر کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ

20 Dec, 2022 | 01:02 PM

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )کے 123ارکان نے جمعرات کو سپیکر کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کاکہناہے کہ پی ٹی آئی ارکان اسمبلی 22 دسمبر کو خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں جمع ہوں گے، ارکان ممکنہ طور پر شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں پارلیمنٹ آئیں گے ۔

شاہ محمود قریشی ارکان کو لے کر سپیکر کے سامنے پیش ہوں گے،ذرائع کے مطابق ارکان سپیکر راجہ پرویز اشرف کے رو برو مستعفی ہونے کی تصدیق کریں گے۔

مزیدخبریں