ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

توشہ خانہ سے وصول تحائف کی تفصیلات کیلئے درخواست پر عبوری حکم جاری

 توشہ خانہ سے وصول تحائف کی تفصیلات کیلئے درخواست پر عبوری حکم جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہورہائیکورٹ نے انیس سو سینتالیس سے شخصیات کا توشہ خانہ سے وصول تحائف کی تفصیلات کیلئے درخواست پر عبوری حکم جاری کر دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ تحفہ لینے والے کا اثاثہ بننے کے بعد اسے ڈیکلئر کرنا عوامی اور سرکاری عہدیدار کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ کیا ان حالات میں وزیر اعظم اور صدر کے وصول تحائف پر استحقاق کا دعوی کیا جاسکتا ہے۔

جسٹس عاصم حفیظ نے شہری منیراحمد کی درخواست پرعبوری تحریری حکم جاری کیا۔ فاضل جج نے تحریر کیا کہ تحائف کی تفصیلات سامنے نہ لانے کی وجہ کیا ہے۔ ان اشیا کی تفصیلات سامنے آنے سے عوامی مفاد کو کیا نقصان ہوگا۔ ایسا کرنے سے ملک کے بین الاقوامی تعلقات کیسے خراب ہوں۔ عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ اس ملک کے شہریوں سے ایسی معلومات خفیہ رکھنے کی کیا دلیل ہے؟ جہاں حاکمیت خدا کی ہے۔

عدالت نے قرار دیا کہ جب کوئی پرائیویٹ شخص ان اشیا کی قیمت کا تعین کر سکتا ہے تو پھر ان معلومات کیلئےاستحقاق کا دعوی کیسے ہو سکتا ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ ان تمام سوالوں کا جواب ضروری ہے۔ اسلئے سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن اور وزارتِ پارلیمانی امور کو16 جنوری عدالت کے جائزہ کیلئے ریکارڈ اور رپورٹ پیش کریں۔