ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شائستہ لودھی کو عدنان صدیقی کی نقل مہنگی پڑ گئی

shaista lodhi ,Adnan Siddiqui
کیپشن: shaista lodhi ,Adnan Siddiqui
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ میزبان و اداکارہ ڈاکٹر شائستہ لودھی کو اداکار عدنان صدیقی کی نقل کرنا مہنگا پڑ گیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر گزشتہ دنوں شائستہ لودھی نے عدنان صدیقی کی پیروی کرتے ہوئے منشیات نذرِ آتش کرنے کی ویڈیو بنا کر پوسٹ کی۔اداکارہ نے انسدادِ منشیات فورس کے زیرِ اہتمام منشیات نذرِ آتش کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع انہوں نے اداکار عدنان صدیقی کی بدنامِ زمانہ سیلفی کی نقل کرتے ہوئے جلتی ہوئی منشیات کے سامنے ویڈیو ریکارڈ کی اور اسے عدنان صدیقی کے نام کر دیا۔

اس ویڈیو میں ڈاکٹر شائستہ لودھی کو یہ کہتے ہوئے سُنا جا سکتا ہے کہ ’یہ عدنان صدیقی کے لیے، یہ آپ کے نام دوست، کچھ یاد آیا؟‘۔

اس ویڈیو کے کیپشن میں بھی انہوں نے مذکورہ ویڈیو کو عدنان صدیقی کے نام کیا اور ساتھ ہی ’سے نو ٹو ڈرگس‘ اور ’ڈرگ فری پاکستان‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔دوسری جانب اداکار عدنان صدیقی نے بھی اس ویڈیو کو خوب انجوائے کیا۔انہوں نے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔

تاہم سوشل میڈیا صارفین نے ڈاکٹر شائستہ لودھی کو فضائی آلودگی کو فروغ دینے اور ماحولیات کو نقصان پہنچانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ایک صارف نے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ نو ڈرگ، لیکن فضائی آلودگی زوروں پر، ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ماحولیات کے بارے میں کون سوچے گا؟ منشیات سے نکلنے والا دھواں انسانی صحت کے لیے مضر ہے جبکہ کچھ صارفین نے ڈاکٹر شائستہ پر جرمانہ عائد کرنے کا مشورہ بھی دیا۔