سیٹ ایڈجسٹمنٹ معاملہ ،پی ٹی آئی اور ق لیگ آج سرجوڑ کر بیٹھے گی

20 Dec, 2022 | 11:12 AM

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی اور ق لیگ کی قیادت سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملے پرآج سرجوڑ کر بیٹھے گی ۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی قیادت چودھری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی سے ملاقات کرے گی ،اعتماد کے ووٹ، سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات پر مشاورت ہوگی ،اتحادی قیادت سیاسی چیلنجز پر بھی لائحہ عمل طے کرے گی ۔

  پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے پنجاب اور کے پی  اسمبلی کی تحلیل کے اعلان کے بعد ملکی سیاست میں نئی ہلچل پیدا ہوگئی، پی ڈی ایم اسمبلیوں کی تحلیل روکنے کیلئے متحرک ہوگئی، میل ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوگیا، آصف زرداری نے لاہور میں ڈیرے ڈال لیے۔ 

اسمبلیوں کی تحلیل روکنے کیلئے مختلف آپشنز پر غور کیا جارہا ہے، خیبر پختونخوا میں اپوزیشن جماعتوں نے مشاورت کے بعد مرکزی قیادت کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف تحریک عدم اعتماد نہ لانے اور الیکشن کی بجائے گورنر راج لگانے کی تجویز دی ہے۔

خیبرپختونخوا میں آئندہ کے لائحہ عمل کے لئے اپوزیشن جماعتوں میں رابطے شروع ہوگئے ہیں۔ اے این پی، جے یو آئی اور مسلم لیگ نواز کے درمیان رابطہ ہوا ہے اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن ارکان میں وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد نہ لانے اور اسمبلی تحلیل ہونے کی صورت میں گورنر راج لگانے کے حوالے سے مشاورت کی گئی ہے، تاہم حتمی فیصلہ مرکزی لیڈر شپ کی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ 

مزیدخبریں