ہر قسم کے کھانے بنانے والا روبوٹ تیار

20 Dec, 2021 | 09:16 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک)لذیذ کھانا بنانا کوئی آسان کام نہیں بلکہ یہ ایک فن ہے لیکن پریشان نہ ہوں اب کھانے بنانے کے لئے آپکو محنت نہیں کرنی پڑے گی۔

 تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں روبوٹ تیار کرنے والی کمپنی مولی روبوٹکس نے مولی روبوٹکس کچن کی شکل میں ایک ماہر شیف  روبوٹ پیش کردیا ہے۔ دو  بازوؤں والا یہ روبوٹ چولہا جلانے، ساس پین میں چمچ چلانے اور کھانا بنانے  کے ساتھ ساتھ 5 ہزار مختلف ڈشیں  تیار کرنے میں مہارت رکھتا ہے۔

 مزے مزے کے کھانوں کے شوقین افراد کو صرف روبوٹ پر نصب ٹچ سکرین پر اپنی پسندیدہ ڈش  کا انتخاب کرنا پڑے گام  باقی کام ربوٹ انجام دے گا، اس کے بلٹ ان کنٹینر میں اجزائے ترکیبی شامل کریں اور پھر سکون سے بیٹھ کر اپنے پسندیدہ ٹی وی پروگرام سے لطف اندوز ہوں۔ کھانے تیار ہونے پر یہ خودکار طریقے سے آپ کو آگاہ کردے گا۔ روبوٹ چولہا جلانے، آنچ کم زیادہ کرنے اور مصالحے مکس کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں جلنے سے بچانے کے لیے الٹ پلٹ بھی سکتا ہے۔

 مولی روبوٹکس کی موجد کمپنی کے چیف ایگزیکٹومارک اولینک کا کہنا ہے کہ یہ سسٹم ایک شیشے کی اسکرین کے پیچھے کام کرتا ہے اور حفاظتی اقدامات کے تحت کسی خطرے یا رکاوٹ کو بھانپ سکتا ہے جس کے بعد فوری طور پر  آپریشن کو معطل بھی کر سکتا ہے۔

مزیدخبریں