یاسر شاہ کے معاملے پر پی سی بی کا موقف سامنے آگیا

20 Dec, 2021 | 09:09 PM

M .SAJID .KHAN

(حافظ شہباز)پی سی بی کا یاسر شاہ کے معاملے پر بیان،ہمارے علم میں آیا ہے کہ ہمارے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ ایک کھلاڑی پر چند الزامات عائد کیے گئے ہیں ۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹر یاسر شاہ کے معاملے پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے علم میں آیا ہے کہ ہمارے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ ایک کھلاڑی پر چند الزامات عائد کیے گئے ہیں۔بورڈ فی الحال اس حوالے سے معلومات اکٹھی کررہا ہے۔جب تک اس سلسلے میں مکمل حقائق سامنے نہیں آجائے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا جائے گا.

واضح رہے کہ یاسر شاہ کے قریبی دوست کے خلاف جنسی زیادتی کے الزام پر مقدمہ درج ، مقدمہ نمبر 563 عصمت دری اور دیگر دفعات کے تحت تھانہ شالیمار میں درج کیا گیا، متاثرہ لڑکی کی خالہ سمیرا کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر میں یاسر شاہ پر بھی سنگین الزامات بھی عائد کئے گئے ہیں۔

متاثرہ لڑکی کی خالہ سمیرا کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر میں یاسر شاہ پر بھی سنگین الزامات عائد کئے گئے۔ایف آئی آر کےمتن میں بیان کیا گیا کہ یکم جون 2021 کو یاسر شاہ کی دعوت پر بھانجی فرح کے ساتھ لاہور گئی ،یاسرشاہ کے دوست فرحان نے موبائل نمبرلیکر دوستی بڑھائی اور یاسر، شاہ سے بھی واٹس ایپ پر بات کرتا رہا۔

فرحان اسے صغری ٹاور کے فلیٹ نمبر 409 میں لےگیا اور گن پوائنٹ پر زیادتی کی اور ویڈیوبنالی،فرحان نے دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو ویڈیو وائرل کردے گا اس نے یاسر شاہ سے بھی دھمکی دلوائی ،یاسر شاہ نے دھمکی دی کہ وہ بین الاقوامی کرکٹ کھلاڑی ہے کسی بھی مقدمہ میں پھنسادے گا۔

مزیدخبریں