ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گریٹر اقبال پارک واقعہ؛ ملزم ریمبو کی مشکلات میں مزید اضافہ

In Lahore Greater Iqbal Park Case
کیپشن: Greater Iqbal Park Case
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان الیاس)سیشن عدالت گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر نرس عائشہ سے بدسلوکی کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی۔عدالت نے کیس میں ملوث ملزم عامر سہیل عرف ریمبو کی درخواست ضمانت خارج کرنے کا حکم دے دیا ۔
 پولیس نے تفتیشی رپورٹ میں ریمبو کو مرکزی ملزم قرار دے رکھا ہے۔ پولیس نے مقدمہ کا تفصیلی ریکارڈ عدالت پیش کر دیا تھا۔عدالت نے مقدمہ کے مرکزی کردار ریمبو کے وکلا کو دلائل کے بعد فیصلہ سنایا۔ایڈیشنل سیشن جج اخلاق احمد نے درخواست پر سماعت کی۔ملزمان کے خلاف مختلف دس دفعات کے تحت مقدمہ تھانہ لاری اڈہ میں درج ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ پیشی پر سیشن کورٹ میں گریٹر اقبال پارک مقدمہ کے مرکزی کردار عامر سہیل عرف ریمبو نے درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی جو کہ 14 دسمبر تک ملتوی کردی تھی ۔

عدالت میں درخواست گزار وکیل کی جانب سے وکالت نامہ پیش کیا تھا۔عدالت نے کیس کا ریکارڈ طلب کر رکھا ہے ۔ایڈیشنل سیشن جج اخلاق احمد نے درخواست پر سماعت کی تھی۔عدالت نے پولیس سے مقدمہ کا تفصیلی ریکارڈ بھی طلب کیا تھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer