پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

20 Dec, 2021 | 07:07 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک:ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں قومی ہاکی ٹیم نے بنگلہ دیش کو2- 6 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔
ڈھاکا میں جاری ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کا آخری گروپ میچ پاکستان اور بنگلہ دیش کی ہاکی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جس میں قومی ہاکی ٹیم نے میزبان ٹیم کو 2 کے مقابلے میں 6 گولز سے شکست دی۔ میچ کے دوسرے اور تیسرے کواٹر میں قومی ٹیم کی جانب سے 3،3 گول کیے گئے اس کے جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم صرف 2 گول کرسکی۔ 
اس میچ کی فتح نے قومی ہاکی ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی ممکن بنادی۔ قومی ہاکی ٹیم کی جانب سے ندیم احمد اور اعجاز احمد نے 2،2 گول کیے۔ایونٹ کے سیمی فائنل میں قومی ٹیم کا مقابلہ جاپان سے ہوگا جو بروز منگل کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں