(علی رامے): پاکستان تحریک انصاف ایم پی ایز کے ذریعے گریڈ چار سے گریڈ پندرہ تک کی ایک لاکھ نوکریاں بیروزگار افراد میں بانٹے گی۔
رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں عبرت ناک شکست کے بعد پنجاب میں انتخابات میں فتح کے لئے ایم پی ایز کو نوکریوں کا کوٹہ الاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بیروزگار افراد کو نوکریاں متعلقہ حلقے کے پی ٹی آئی ایم پی اے کی سفارش پر ملیں گی۔ ممکنہ طور پر ہر ایم پی اے کو پانچ ہزار نوکریوں کا کوٹہ الاٹ کیا جائے گا۔
پہلے مرحلے میں 35 ہزار نوکریاں دی جائیں گی اور یہ نوکریاں اسکول ایجوکیشن، محکمہ صحت ، محکمہ ہاؤسنگ اور محکمہ شہری دفاع میں دی جائیں گی۔