ویب ڈیسک : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہےکہ تبدیلی آ نہیں رہی، تبدیلی جا رہی ہے، وہ بھی رسوائی، بدنامی اور کروڑوں بددعائیں سمیٹ کر۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ 22 کروڑ کے ملک کو مہنگائی ، لاقانونیت اور نااہلی کی دلدل میں دھکیل کر وہ جا رہی ہے تبدیلی۔مریم نواز نے کہا کہ ہر شعبہ میں بدترین اور تاریخی ناکامی کے انمٹ داغ اپنے ماتھے پر سجا کر وہ جا رہی ہے تبدیلی۔
تبدیلی آ نہیں رہی، تبدیلی جا رہی ہے! وہ بھی رسوائی، بدنامی اور کڑوڑوں بددعائیں سمیٹ کر ! ۲۲ کڑوڑ کے ملک کو مہنگائی، لاقانونیت، نالائقی اور نااہلی کی دلدل میں دھکیل کر۔ ہر شعبہ میں بدترین اور تاریخی ناکامی کے انمٹ داغ اپنے ماتھے پر سجا کر وہ جا رہی ہے تبدیلی!
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) December 20, 2021