(علی ساہی)پنجاب حکومت نے انٹرٹینمنٹ پروگراموں اور شوز پر عائد ڈیوٹی ختم کردی ہے۔محکمہ ایکسائزنےاین اوسی کےخاتمے کےحوالےسے مراسلہ جاری کردیا۔
ڈائریکٹرریجن بی کے جاری کردہ مراسلےکےمطابق پنجاب انٹرٹینمنٹ ڈیوٹی ایکٹ 1958 کو منسوخ کردیا گیا ہے,تفریحی پروگراموں اور شوز کے لئےایکسائزکےاین او سی کی ضرورت نہیں ہے۔تفریحی پروگراموں کے لئے این او سی جاری کرنا محکمہ ایکسائز کا دائرہ کار نہیں ہے۔
کوئی بھی آفیسر یا آفیشل تفریحی پروگراموں کے لئے این او سی کا مطالبہ نہیں کرسکتا.محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا کوئی آفیسر این او سی کا مطالبہ کرتا ہے تو اس کےبارے میں اعلی افسران کو آگاہ کریں۔