سعودی عرب میں مغربی موسیقی کے شو میں عوام کی شرکت کے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے

20 Dec, 2021 | 05:28 PM

ویب ڈیسک:  سعودی عرب کے میگا میوزک فیسٹیول میں 7 لاکھ  سے زائد شائقین کی شرکت نے سارے ریکارڈ توڑ دئے۔ 

اے ایف پی کے مطابق سعودی عرب میں ہونے والے یہ موسیقی کا میلہ ریاست کی تاریخ کا سب سے بڑا موسقی کا ایونٹ تھا۔ چند سال پہلے معیشت کی بہتری اور عالمی سطح پر اپنا تاثر بہتر بنانے کے لیے موسیقی اور ڈانس پر پابندیاں ہٹائیں گئیں تھیں۔  
انسانی حقوق کی خاف ورزیوں پر چند تنظیموں  کی جانب سے بائیکاٹ کی اپیل کے باوجود لوگ جوق در جوق عالمی فنکاروں کی پرفارمنس دیکھنے کے لیے فیسٹیول میں پہنچے۔ 

ایک اندازے کے مطابق چار روز کے اندر 7 لاکھ 32ہزار افراد  جن میں مرد اور عورتیں شامل تھیں نے اس شو میں شرکت کی انہیں وہاں مغربی موسیقی کی دھنوں  پر ڈانس کی کھلی اجازت تھی۔ 

سعودی شہزادہ محمد بن سلمان نے 2017 میں ریفارمز کا ایجنڈا دیا جس پر عمل کیا جا رہا ہے جن میں عورتوں کے گاڑی چلانے اور موسیقی کے مخلوط اجتماعات میں سب کی شرکت کی اجازت ہے۔ 

  پچھلے مہینے کینیڈا کے گلوکار جسٹن بیبر نے بھی سعودی عرب میں پرفارم کی تھا۔ 

سعودی عرب نے حال ہی میں تیل کے علاوہ سیاحت، اینٹرٹینمنٹ اور کھیلوں کے فروغ پر بھاری رقوم خرچ کی ہیں۔ 

مزیدخبریں