ویب ڈیسک: خواتین پر تشدد اور ظلم و ستم جیسے واقعات میں آئے روز اضافہ ہورہاہے۔ کبھی کوئی مالک مکان اپنے کرائے دار پر تشدد کرتا نظر آتا ہے تو کبھی بہو اپنے سسرالیوں کے تشدد سے تنگ دکھائی دیتی ہے۔
خاتون نے مبینہ طور پر سسرالیوں کی جانب سے کئے گئے ظلم سے زخمی ہونے والی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کردیں۔ شکیلہ نعمت نامی خاتون اور اس کی بیٹی کو مبینہ طور پر سسرالیوں نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ سسرالیوں کے مبینہ ظلم سے پریشان خاتون نے آئی جی پولیس بلوچستان سے مدد مانگ لی۔ خاتون نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ سسرالیوں نے شوہر کے کہنے پرخاتون کے بال کاٹ دیئے، گیس کے پائپ سے مارا اور چھڑی مارا کربیٹی کاسر پھاڑ دیا۔
سسرالی جبرن میرے ڈھائی سال کے بیٹے کو مجھے سے چھین کر کراچی فرار ہوگئے ہیں جہاں میرے شوہر نے دوسری شادی رچالی۔ گھر کے قریب متعلقہ تھانے میں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے گئی تو تھانے کے ایس ایچ او نے ملزمان کے ساتھ مل کر میرےبیٹے کو ہی گرفتارکرلیا۔ ایس ایچ او صدر تھانہ نے میری ایف آئی آر درج کرنے کے بجائے مجھے پاگل قرار دینے کی کوشش کی کر رہا ہے۔
متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ سسرالیوں نے مجھے اورمیری 6 بیٹیوں کو گھر چھوڑنے کو کہا ہے نہ چھوڑنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ میرے سسرالیوں نے ایس ایچ او صدر تھانے کو معاملہ دبانے کے لئے رقم دی ہے، صدرتھانے میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں میں میرے دیور کو تھانے آتے دیکھا جائے۔
شکیلہ نعمت کا مزید کہنا تھا کہ آئی جی پولیس صدر تھانے کے ایس ایچ او کے خلاف محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے میری ایف آئی آر درج کروائیں اور واقعہ کانوٹس لے کے شفاف تحقیقات کا حکم دیں۔