جیل ملازمین کی سنی گئی

20 Dec, 2021 | 05:08 PM

Imran Fayyaz

(علی ساہی)لاہورریجنزکے جیل وارڈرزکی بڑے پیمانے پرترقیاں،36اہلکاروں کواگلے سکیل پرترقیاں دے دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی جیل خانہ جات نویدرؤف کی سربراہی میں ترقیاتی کمیٹی کا اجلاس منعقدکیا گیا جس میں 60سے زائد ملازمین کے نام ترقی کے لئے زیرغور آئے۔ریکارڈ مکمل ہونےپرڈی آئی جی نوید رؤف نے 6ہیڈ وارڈرزکوچیف وارڈرکے عہدے پرترقی دے دی جبکہ 30 وارڈرزکوہیڈوارڈر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

ڈی آئی جی آفس سے ترقی پانے والوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔نویدرؤف کا کہنا تھا کہ آئی جی جیل کے حکم پر ترقیوں کا عمل جاری ہے اہل اور میرٹ پر پورا اترنے والے ملازمین ترقی کے مستحق ہیں۔

مزیدخبریں