اصل کے نام پر نقلی شہد بیچنے والوں کی شامت

20 Dec, 2021 | 04:43 PM

Arslan Sheikh

سٹی 42: اصل کے نام پر نقل شہد بیچنے والے فوڈاتھارٹی کی گرفت میں آگئے۔ 400 بوتلیں، 125کلو چینی، 120کلو گلوکوز، 95کلو شہد اور مشینر ی ضبط کرلی گئی۔

ڈی جی فوڈاتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کا کہنا تھا کہ ٹیم نے راوی ٹاؤن میں جعلی شہد یونٹس پر چھاپہ مارتے ہوئے جعلی شہد تلف کردیا۔ گندے ڈرمز میں شوگر سیرپ، گلوکوز، کیمیکلز اور رنگوں کی ملاوٹ سے شہد تیار کیا جارہا تھا۔ صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات، ملازمین کے میڈیکلز اور ریکارڈ کی عدم دستیابی پائی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ چھاپے میں 400 بوتلیں، 125کلو  چینی، 120کلو گلوکوز، 95کلو شہد اور مشینر ی ضبط کرلی گئی۔جعلی شہد کو دلکش برانڈڈ پیکنگ لگا کرمختلف علاقوں میں سپلائی کے لیے تیار کیا جا رہا تھا۔ قدرتی شفاء کے حامل شہد میں ملاوٹ انسانی صحت کیلئے متعدد بیماریوں کا باعث بنتی ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ سردیوں میں شہد کی طلب بڑھنے کے باعث شہد تیار کرنیوالوں پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر خوراک میں ملاوٹ اور جعلسازی کرنے والوں کے کاروبار بند کر دیے جائیں گے۔

مزیدخبریں