ویب ڈیسک: متحدہ عرب امارات نے سینما فلم سنسرشپ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ تاہم صرف بالغوں کے لئے فلم کیٹگری دیکھنے کیلئےعمر کی حد 21 سال اور اس سے زیادہ عمر کی حد مقرر کی گئی ہے۔
متحدہ عرب امارات گذشتہ ایک سال سے لبرل پالیسیوں کو مسلسل فروغ دے رہا ہے۔ ان میں غیر شادی شدہ جوڑوں کے ساتھ رہنے پر پابندی ہٹانا، شراب پر پابندیوں میں نرمی اور طویل مدتی رہائش کی پیشکش شامل تھی۔
اس سے پہلے بالغوں کے مواد والی فلموں کو معمول کے مطابق ایڈٹ کیا جاتا تھا تاہم اب یہ سنسر شپ ختم کردی گئی ہے۔ ملک کے میڈیا ریگولیٹری آفس نے ٹویٹر پر کہا کہ اس نے اپنے موشن پکچر مواد کی درجہ بندی کے نظام میں 21+ عمر کا زمرہ متعارف کرایا ہے۔
اس درجہ بندی کے مطابق فلموں کے بین الاقوامی ورژن کو سنیما گھروں میں دکھایا جائے گا، جس میں سامعین کے داخلے کیلئےعمر 21 سال مقرر کی گئی ہے۔