عمران یونس: سکولوں میں سردیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے اعلان کیا جاچکا ہے کہ 23 دسمبر سے 6 جنوری 2022 تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ اب محکمہ ہائر ایجوکیشن نے کالجز اور یونیورسٹیز میں بھی موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا۔
تعلیمی اداروں میں تعطیلات کے حوالے سے والدین، بچے اور اساتذہ سب ہی پریشانی کا شکار تھے۔کالجز اور یونیورسٹیز میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ موسم سرما کی چھٹیوں کا آغاز 23 دسمبر سے ہوگا جو 6 جنوری تک جاری رہیں گی۔ لاہور سمیت صوبہ بھر میں کالجز اور جامعات 7 جنوری سے کھلیں گی۔
قبل ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر مراد را س کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر کے تمام سرکاری اور نجی سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیاں 23 دسمبر تا 6 جنوری تک رہیں گی۔ شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ اپنی ویکسی نیشن کروائیں اور کورونا ایس او پیز پر عمل کریں۔
ANNOUNCEMENT
— Murad Raas (@DrMuradPTI) December 17, 2021
All Public & Private Schools of Punjab to remain closed for winter vacation starting December 23rd, 2021 to January 6th, 2022. Please get vaccinated and follow SOPs issued by the government.