شہر میں ٹریفک جام  کی اہم وجہ سامنے آگئی

20 Dec, 2021 | 01:59 PM

Ibrar Ahmad

ویب ڈیسک : شہر میں ٹریفک جام  کی اہم وجہ سامنے آگئی،ٹریفک پولیس نےٹوٹ پھوٹ کی شکارسڑکوں اوراہم شاہراؤں پرروڈ انجینئرنگ کےمسائل کوٹریفک جام کی وجہ قرار دیدیا۔ شہر کی90 فیصد سڑکیں ٹوٹ پھوٹ اور ناقص روڈ انجینئرنگ کےمسائل کا شکار ہیں ۔

 سی ٹی اومنتظر مہدی کی جانب سے ٹریفک پولیس افسران کو ہدایات جاری کی گئی تھیں ، شہر میں جہاں جہاں روڈ انجینئرنگ کےمسائل ہیں انکی رپورٹ بھجوائی جائےتاکہ  متعلقہ اداروں کو بھجوائی جاسکے ۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے مرتب دی گئی  رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ شہر کی90 فیصد سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کے ساتھ ساتھ روڈ انجینئرنگ کی خامیاں کا شکار ہیں۔

ٹریفک پولیس نے سروے مکمل کر کے رپورٹ ضلعی انتظامیہ کوبھجوا دیا  جس کے مطابق روڈ انجینئرنگ کی خامیاں اور ٹوٹ پھوٹ کو بہتر کیے بغیر ٹریفک کی روانی ممکن نہیں ،رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ شہر کی60 فیصد سے زائد سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ۔ کسی بھی سڑک پرسائن بورڈز ، زیبرا کراسنگ سمیت آگاہی کے لیےبورڈزمکمل نہیں لگ سکےجوروڈحادثات اور ٹریفک کی روانی میں خلل کا باعث بنتے ہیں۔ ایس پی ٹریفک آصف صدیق کا کہنا تھا کہ متعدد مقامات پر یوٹرن اضافی اور سلپ روڈز ٹھیک نہیں بنائے گئے ۔ ضلعی انتظامیہ کو متعدد باران مسائل  سے متعلق  رپورٹس  بھجوائی گئیں۔

مزیدخبریں