ویب ڈیسک: پاناما پیپرز اسکینڈل میں بچن فیملی کی مشکلات میں اضافہ بھارتی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بچن فیملی کی بہو ایشوریہ رائے کو آج پوچھ گچھ کے لئے طلب کرلیا.
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے آج انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے سامنے پیش نہیں ہوں گی، بالی ووڈ اداکارہ دوسرے نوٹس کے بعد ای ڈی کے سامنے پیش ہوں گی، بھارتی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے مطابق ایشوریہ سے پوچھنے کیلئے سوالوں کی لسٹ تیار کی جاچکی ہے۔
واضح رہے کہ پاناما پیپرز میں بھارت کے تقریباً 500 لوگوں کے نام سامنے آئے تھے، اداکاروں، تاجروں اور سیاستدانوں سمیت ان لوگوں پر ٹیکس میں بڑے پیمانے پر ہیرا پھیری کا الزام ہے۔
یاد رہے کہ اس معاملے میں گزشتہ ماہ ابھیشیک بچن سے بھی تفتیش کی گئی تھی، علاوہ ازیں پاناما پیپرز کے معاملے میں جلد ہی امیتابھ بچن کو بھی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ میں طلب کیا جا سکتا ہے۔