این سی او سی کا اجلاس، سخت اقدامات کا فیصلہ

20 Dec, 2021 | 12:40 PM

Arslan Sheikh

ویب ڈیسک: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اجلاس میں قومی ویکسی نیشن حکمت عملی اور بیماری کے پھیلاؤ کا جائزہ لیا گیا, اجلاس میں لازمی ویکسینیشن پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں وباء کے کرو چارٹ، قومی ویکسینیشن حکمت عملی اور بیماری کے پھیلاؤ کا جائزہ لیا گیا۔ یکم جنوری سے 30 سال سے زائد کے افراد بوسٹر ڈوز لگوا سکیں گے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 7 لاکھ  13 ہزار  582 افراد کی ویکسینیشن کی گئی۔ مجموعی طور پر ملک بھر میں 14 کروڑ 15 لاکھ  9 ہزار  339 افراد کی ویکسینیشن مکمل کرلی گئی۔ 

این سی او سی کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں 58 فیصد افراد کی کورونا ویکسینیشن مکمل کرلی گئی، دنیا بھر کے 95 ممالک میں امیکرون ویرئنٹ کے 58 ہزار کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ یورپ میں وباء کا مرکز ہونے کی وجہ سے یوکے اور ڈنمارک میں سب سے زیادہ نمبرز رپورٹ ہوئے، انڈیا میں اب تک امیکرون ویرئنٹ کے 149 کیسز رپورٹ ہوچکے۔ این سی او سی نے تمام شہروں سے ویکسی نیشن یقینی بنانے کی درخواست بھی کی ہے۔

مزیدخبریں