ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو کابلز کی عدم ادائیگی پر نادہندہ پراپرٹیز کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

لیسکو کابلز کی عدم ادائیگی پر نادہندہ پراپرٹیز کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لیسکو نے بلوں کی عدم ادائیگی پر نادہندہ پراپرٹیز کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کر لیا، نادہندہ عمارات اور نادہندہ صارفین کے نام پر نصب ایک کنکشن کا بل جمع نہ ہونے پر پراپرٹیز پر نصب دیگر کنکشن کاٹنے کا پلان بنا لیا گیا۔
 لیسکو نے شہر میں سولہ ارب روپے کی نادہندہ پراپرٹیز سے واجبات کی وصولی کے لئے پراپرٹی پر ایک کنکشن کا بل جمع نہ ہونے پر باقی تمام کنکشنز منقطع کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں، گھریلو، کمرشل اور صنعتی سیکٹرز میں ناددہندہ پراپرٹیز کیخلاف کارروائی کی جائیگی، لیسکو نے نادہندہ صارفین کے کنکشن منقطع کر کے ڈیڈ دیفالٹرز کی فہرست میں شامل کئے جس پر صارفین نے بلز جمع کروانے کی بجائے نیا کنکشن لیکر بجلی کا استعمال شروع کر دیا ہے۔

قوانین کے مطابق بلزکی عدم ادائیگی پر گھر یا عمارت لیسکو کی نادہندہ ہوتی ہے، اس لئے لیسکو نے نادہندہ پراپرٹیز سے وصولی کے لئے دیگر کنکشن منقطع کرنے کا حکم دیا ہے، شہر میں ملازمین کی ملی بھگت سے بلوں کی ادائیگی کرنے کی بجائے نئے کنکشنز لے لئے گئے ہیں، نئے کنکشنز لینے کی وجہ سے کمپنی میں ڈیڈ ڈیفالٹرز کی طرف سولہ ارب روپے واجب الادا ہو گئے، ذرائع نے بتایا کہ لیسکو نے ڈیڈ ڈیفالٹرز کے ناموں پر نصب دیگر کنکشنز کیخلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے اور عدم ادائیگی پر ڈیڈ ڈیفالٹرز سے ریکوری کے لئے رننگ کنکشن منقطع کرنا لازم قرار دیا گیا ہے۔