ویب ڈیسک : بھارتی ریاست اترپردیش میں جہیز کی مد میں لاکھوں روپے کا مطالبہ کرنے پر دولہا کی پٹائی کردی ۔جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ضلع غازی آباد میں پیش آیا جہاں دولہا کے گھر والوں نے میرج ہال میں پہنچنے کے بعد دلہن والوں سے جہیز میں 10 لاکھ روپے کی نقدی کا مطالبہ کیا۔ دلہن والوں کے منت ترلوں پر بھی دولہا والے جب شادی کیلئے رضا مند نہ ہوئے تو دلہن والوں کو غصہ آگیا اور انہوں نے دولہا کی درگت بنا دی۔ دلہن والوں کا الزام ہے کہ انہوں نے پہلے ہی تین لاکھ روپے اور ایک لاکھ روپے مالیت کی ہیرے کی انگوٹھی دولہا کو دی تھی لیکن ان کا لالچ ختم ہی نہیں ہوا اور شادی سے کچھ دیر پہلے نیا مطالبہ پیش کردیا۔
In a shocking incident reported from #Sahibabad area of #Ghaziabad district in #UttarPradesh, a man, who was said to be #groom, was thrashed for allegedly demanding more #dowry. #viral #viralvdoz #video #Trending pic.twitter.com/kdL3SPb3Ej
— ViralVdoz (@viralvdoz) December 19, 2021
خیال رہے کہ کچھ روز پہلے بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع کرنال میں بھی اسی قسم کی صورتحال اس وقت دیکھنے کو ملی جب دولہا والوں نے 20 لاکھ روپے اور فارچونر گاڑی کا مطالبہ کیا۔ یہ دولہا پی ایچ ڈی اور سرکاری سائنسدان تھا جب کہ دلہن قانون میں پی ایچ ڈی کر رہی ہے۔