اساتذہ کی موسم سرما کی تعطیلات کو محدود کرنے کی استدعا

20 Dec, 2021 | 10:15 AM

Ibrar Ahmad

سٹی 42: سرونگ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس،صدر رضاء الرحمن نے حکومت سے موسم سرما کی تعطیلات کو محدود کرنے کی استدعا کردی، کرونا کے ڈیڑھ سال میں بچے صرف 37 دن سکول جا سکے، رواں سال موسم سرما کی تعطیلات صرف 7 دن کی ہونی چاہیے۔
 گلبرگ میں سرونگ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس ہوا، جس میں حکومت سے موسم سرما کی تعطیلات کو محدود کرنے کی استدعا کی گئی۔ صدر سرونگ سکولز میاں رضاءالرحمن کا کہنا تھا کہ موسم سرما کی تعطیلات صرف7 دن کی ہونی چاہیے، دسمبر اور جنوری میں بچے صرف بیس دن سکول جا پائیں گے۔ رضاءالرحمن نے مزید کہا کہ کرونا کی وجہ سے پہلے ہی بچوں کا بے حد نقصان ہو چکا ہے۔

کورونا کے ڈیڑھ سال میں بچے صرف 37 دن سکول جا سکے۔ رضاالرحمٰن کاکہنا تھاکہ بچوں کےسیکھنے کی صلاحیت بُری طرح سے متاثر ہو چکی ہے۔

مزیدخبریں