(خان سعدیہ ) لاہور کا موسم خوشگوارہوگیا،دھوپ سے موسم سہانا،دن کے اوقات میں پارہ 25ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز ایئر کوالٹی انڈکس 300 ریکارڈ کیا گیا۔دھوپ نکلنے کی وجہ سے درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہوا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں موسم سرد اور خشک رہے گا، لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہیں گے،دن کے اوقات مین پارہ 24 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا،رات کے اوقات میں 7 تک رہنے کا امکان ہے۔
شہر میں دھند کا راج، محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
20 Dec, 2020 | 10:32 PM