پولیس کا چھاپہ، فارم ہاؤس سسے لڑکےاور لڑکیاں گرفتار

20 Dec, 2020 | 08:51 PM

Raja Sheroz Azhar

(سٹی 42) لاہور پولیس نے رائیونڈ کے قریب ایک فارم ہاؤس پر چھاپہ مار کر 24 لڑکوں اور لڑکیوں کو گرفتار کرلیا۔

 
پولیس کے مطابق ایک فارم ہاؤس میں جاری پارٹی کے دوران شرکا کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی شکایت موصول ہوئی تھی جس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے 24 لڑکوں اور لڑکیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے پارٹی سے شراب اور شیشہ بھی برآمد کیا ہے۔ گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی جاری ہے۔

دوسری جانب شمالی چھاونی میں گھریلو ناچاقی پر بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا،ملزم رحمت موقع سے فرار۔ پولیس کے مطابق شمالی چھاونی کے علاقے ابراہیم کالونی کے رہائشی رحمت خان کا اپنے بھائی یوسف کے ساتھ گھریلو معاملات پر جھگڑا رہتا تھا۔دونوں بھائی آج گھر میں اکیلے موجود تھے کہ پھر جھگڑا ہو گیا،اس دوران ملزم رحمت نے فائرنگ کر کے اپنے بھائی یوسف کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس نے مقتول کی لاش ضروری کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موقع سے شواہد اکٹھے کر کے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے، ملزم رحمت اپنے بھائی سے الگ ہونا چاہتا تھا۔

مزیدخبریں