جسٹس (ر) مجاہد مستقیم کی چیئرمین تعیناتی کے باوجود نیپرا اپیلٹ ٹربیونل غیر فعال

20 Dec, 2020 | 07:53 PM

Arslan Sheikh

( ملک اشرف ) بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں اور صارفین کے درمیان تنازعات کا معاملہ، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں اور صارفین کے درمیان تنازعات کے تصفیے کے لئے نیپرا ایپلٹ ٹربیونل تشکیل جبکہ جسٹس ریٹائرڈ مجاہد مستقیم احمد کی بطور چیئرمین تعیناتی کے باوجود نیپرا اپیلٹ ٹربیونل فعال نہ ہوسکا۔

نیپرا اپیلٹ ٹربیونل کے دو ممبران کی عدم تعیناتی کے باعث  نیپرا اپیلیٹ ٹربیونل فعال نہ ہوسکا۔ ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس (ر) مجاہد مستقیم احمد آئندہ ہفتے چیئرمین نیپرا ایپلٹ ٹربیونل تعیناتی کا چارج لیں گے۔ جسٹس (ر) مجاہد مستقیم احمد دو دسمبر دو ہزار بیس کو چار سال کے لیے چیئرمین نیپرا اپیلٹ ٹربیونل تعینات ہوئے۔

جسٹس ریٹائرڈ مجاہد مستقیم احمد کو پہلا چیئرمین نیپرا اپلیٹ ٹربیونل تعینات ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ چیئرمین اپلیٹ ٹربیونل کے ماتحت ایک چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ اہلیت کا ممبر اور دوسرا ممبر الیکٹریکل کام کرے گا جبکہ دو ممبران کی ابھی تین سال کے لئے تعیناتی ہونا باقی ہے۔

نیپرا ایپلٹ ٹربیونل کا قانون 2018 میں بنایا گیا تھا جو اب دو سال بعد فعال ہوگا، نیپرا ایپلٹ ٹربیونل کے ذریعے پہلی مرتبہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں اور صارفین کے درمیان تنازعات کے فیصلے ہوں گے۔ نیپرا ایپلٹ ٹربیونل کا دائرہ اختیار پنجاب سمیت ملک بھر تک محیط ہوگا۔

مزیدخبریں