( سٹی 42 ) ڈیفنس میں لڑکی کا پولیس اہلکار سے بدتمیزی کا معاملہ، پولیس اہلکار پر تشدد کیس میں نیا موڑ آگیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑکی کے ساتھی کو حراست میں لے لیا تھا، تھانے لا کر لڑکے کو چھوڑ دیا۔ لڑکے کو حراست میں لیکر تھانے لانے کی ویڈیو منظر منظر عام پر آگئی ہے۔ ڈیفنس بی پولیس نے معاملہ کو دبانے کی کوشش کی۔ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پولیس افسران حرکت میں آئے۔
واضح رہے تھانہ ڈیفنس بی کی حدود میں حیران کن واقعہ پیش آیا تھا جہاں خانزہ نامی لڑکی اپنے دوست کیساتھ گاڑی میں بیٹھ کر مبینہ طور پر نشہ استعمال کر رہی تھی، پولیس اہلکار موقع پر پہنچے تو لڑکی نے پولیس اہلکاروں پر دھاوا بول دیا، لڑکی پولیس اہلکاروں کیساتھ گالم گلوچ کیساتھ ساتھ ہاتھا پائی بھی کرتی رہی جبکہ پولیس اہلکار تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود کو لڑکی سے بچاتا رہا۔
سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا جبکہ تحمل کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کو شاباش بھی دی۔ پولیس نےخانزہ نامی لڑکی اور اس کے ساتھی کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔