بھائی کے ہاتھوں بھائی کا بہیمانہ قتل

20 Dec, 2020 | 02:52 PM

Arslan Sheikh

( عابد چوہدری ) شمالی چھاؤنی میں گھریلو ناچاقی پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا۔

لاہور کے علاقے شمالی چھاؤنی میں دل دہلا دینے والا واقع پیش آیا جہاں گھریلو ناچاقی پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا۔ رحمت خان نے بھائی یوسف کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔ مقتول یوسف زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں بھائیوں میں اکٹھے رہنے پر اکثر جھگڑا ہوتا تھا۔ پولیس نے مقتول کی لاش قبضہ میں لیکر کارروائی شروع کردی ہے جبکہ ملزم رحمت خان فائرنگ کرتا ہوا موقع سے فرار ہوگیا۔

واضح رہے چند ماہ قبل تھانہ چوہنگ کی حدود میں چھوٹے بھائی نے شیشے کے وار کرکے بڑے بھائی کو قتل کردیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت حسن کے نام سے ہوئی تھی جبکہ مقتول چارٹر اکاؤنٹنسی کا طالب علم تھا۔ 

دوسری جانب شہر لاہور میں قتل کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے، معمولی تلخ کلامی ہو یا گھریلو ناچاقی شہریوں کو موت کے گھاٹ اتادیا جاتا ہے۔ فیصل ٹاؤن میں خالد نامی شہری جبکہ گرین ٹاؤن میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد قتل ہوئے، لیکن تفتیش میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کہتے ہیں کہ کئی واقعات میں ملوث ملزمان کا کچھ پتہ نہیں، لہذا جو کیس ٹریس کیے ہیں ان کی بات کی جائے۔

 رواں سال 150 سے زائد افراد مختلف واقعات میں قتل ہوچکے ہیں جن میں سے ٹریس ہونےکی شرح 20 فیصد سے بھی کم ہے، جو پولیس کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ 

مزیدخبریں