وزیراعلیٰ کے بیان پر عظمیٰ بخاری کا ردعمل

20 Dec, 2020 | 02:36 PM

Arslan Sheikh

( سٹی 42 ) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کہتی ہیں کہ 31 بھی آئے گی، استعفے بھی آئیں گے، لانگ مارچ بھی ہوگا۔ 

لیگی رہنما عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ ہوگا تو سلیکٹڈ اور وزیراعلیٰ پھر گھر بھی جائیں گے۔ پی ڈی ایم بی آر ٹی کے کھڈوں والی تاریخیں نہیں لانگ مارچ کی تاریخ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ بزدار صاحب نے ڈھائی سال میں اپنی آنے والی 5 نسلوں کے لیے مال پانی جمع کرلیا، بزدار صاحب آپ کو قوم کا نہ مال ہضم کرنے دیں گے اور نہ پانی۔

عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے 4 سو استعفے آئیں گے، دیکھتے ہیں کون ان پر ضمنی الیکشن کراتا ہے۔ بزدار صاحب شاید آپ کو معلوم نہیں عمران خان نے پہلا این آر او اپنے گھر والوں کو ہی دیا۔ 

مزیدخبریں